وفاقی حکومت نے ضمنی انتخابات کے دوران سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
فوجی دستے 22 سے 24 نومبر تک انتخابی حلقوں میں موجود رہیں گے اور ریزرو فورس کے تحت ڈیوٹی انجام دیں گے۔ ہری پور این اے 18، فیصل آباد این اے96، این اے 104 میں ضمنی انتخابات اتوار کو ہوں گے، جبکہ ساہیوال این اے 143، ڈی جی خان این اے 185 اور لاہور این اے 129 میں بھی فوج تعینات کی جائے گی۔
وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر کے متعلقہ حکام کو تعیناتی کی کاپیاں بھی ارسال کر دی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






