سبزی اور پھل کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سرکاری نرخ کے مطابق مرغی کا گوشت 482 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم بازار میں اسے 500 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے۔
زندہ مرغی کا فارم ریٹ 305 روپے، تھوک ریٹ 319 روپے اور پرچون قیمت 333 روپے مقرر کی گئی ہے۔ انڈوں کی قیمت میں کمی نہیں آئی اور وہ بدستور 344 روپے فی درجن برقرار ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






