سوناہزاروں روپے سستا، فی تولہ قیمت کتنی ؟ جانئے

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 50 ڈالر کے اضافے کے بعد 4,042 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5,000 روپے کی کمی ہوئی ہے اور یہ 4 لاکھ 26 ہزار 562 روپے پر آ گئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت بھی 4,286 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 65 ہزار 708 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونا 79 ڈالر اضافے کے بعد 4,092 ڈالر فی اونس ہو گیا تھا، جبکہ مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 7,900 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 31 ہزار 562 روپے پر پہنچا تھا۔ دس گرام سونا بھی 6,773 روپے کے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 69 ہزار 995 روپے کا ہو گیا تھا، جبکہ ایک تولہ چاندی 177 روپے اضافے کے بعد 5,422 روپے پر پہنچ گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close