غیرقانونی تعمیرات پر بڑا فیصلہ

کراچی: ضلع جنوبی میں غیرقانونی پورشنز اور اضافی فلورز کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر جنوبی نے اس پابندی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، جو تمام سرکاری رجسٹرارز اور بلڈرز کو بھی بھیج دیا گیا ہے۔ ڈی سی جنوبی کا کہنا ہے کہ لیاری، گارڈن، اولڈ سٹی اور کلفٹن میں غیرقانونی تعمیرات میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، جہاں متعدد رئیل اسٹیٹ ایجنٹس غیرقانونی پورشنز کی فروخت اور مارکیٹنگ میں ملوث پائے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ رجسٹرارز کسی بھی غیرقانونی فلور یا پورشن کی رجسٹری منظور نہ کریں۔ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق ضلع جنوبی میں ناجائز تعمیرات کے خلاف بڑے پیمانے پر فوری کریک ڈاؤن شروع کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close