سو روپے مالیت کے اسٹوڈنٹ ویلفئیر پرائز بانڈز کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔
سٹیٹ بینک کے مطابق 52 ویں قرعہ اندازی حیدرآباد میں منعقد ہوئی۔ سو روپے مالیت کے بانڈز کا پہلا انعام سات لاکھ روپے ہے، جو بانڈ نمبر 171732 کے حامل کو ملا ہے۔
دوسرے انعام میں دو لاکھ روپے کے تین بانڈز نکلے ہیں، جن کے نمبر 239810، 496333 اور 989615 ہیں۔ اس کے علاوہ سو روپے مالیت کے بانڈز کے لیے ایک ہزار روپے کے بھی انعامات رکھے گئے ہیں۔
حکومتی پالیسی کے مطابق فائلرز پر انعامی رقم پر 15 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا، جبکہ نان فائلرز پر یہ ٹیکس 35 فیصد ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






