بلوں میں ٹیکس وصولی ، بڑا حکم آگیا

سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک کو کنٹونمنٹ علاقوں سے بجلی کے بل کے ذریعے میونسپل ٹیکس کی وصولی سے روکنے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں کنٹونمنٹ بورڈ ملیر کے رہائشیوں کی جانب سے کے ایم سی کی طرف سے بجلی کے بل میں میونسپل ٹیکس کی وصولی سے متعلق سماعت ہوئی۔

وکیل درخواست گزار عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ملیر کنٹونمنٹ بورڈ پہلے ہی کنزرونسی ٹیکس وصول کر رہا ہے جبکہ کے ایم سی نے بجلی کے بل میں میونسپل چارجز بھی شامل کر دیے ہیں۔ وکیل نے کہا کہ بیک وقت دو ادارے میونسپل ٹیکس وصول کر رہے ہیں اور کنٹونمنٹ علاقوں سے کے ایم سی میونسپل ٹیکس وصول نہیں کر سکتا۔

عثمان فاروق نے مزید کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے ایم سی کے مقابلے میں زائد ٹیکس وصول کر رہا ہے اور استدعا کی کہ کے ایم سی اور کے الیکٹرک کو کنٹونمنٹ علاقوں سے میونسپل ٹیکس کی وصولی سے روکا جائے اور کنٹونمنٹ بورڈ کو کے ایم سی کے مساوی ٹیکس کی کٹوتی کا اختیار دیا جائے۔

عدالت نے کنٹونمنٹ علاقوں سے میونسپل ٹیکس کی وصولی کنٹونمنٹ بورڈز کے اختیار میں رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کے الیکٹرک کو بجلی کے بل کے ذریعے ایم یو سی ٹی وصولی سے روکنے کا حکم دے دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close