اہم خبر ، پی ٹی آئی رہنما پر قاتلانہ حملہ

سیکتھ روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما زرخان شدید زخمی ہوگئے۔ راولپنڈی کے سیکٹھ روڈ پر دو مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنما اور یوسی چیئرمین زرخان زخمی ہوئے۔ فائرنگ کے دوران ایک راہگیر بھی زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بعد حملہ آور موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے۔ زخمی زرخان نے تھانہ نیوٹاؤن پولیس میں بیان ریکارڈ کرایا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا لگ رہا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close