مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 79 ڈالر اضافے کے بعد 4092 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔ مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 7900 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 4 لاکھ 31 ہزار 562 روپے تک جا پہنچی ہے۔ دس گرام سونا 6773 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 69 ہزار 995 روپے کا ہوگیا جبکہ ایک تولہ چاندی بھی 177 روپے بڑھ کر 5422 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
گزشتہ روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 70 ڈالر کمی سے 4013 ڈالر ہوگئی تھی اور مقامی مارکیٹ میں بھی 7 ہزار روپے کمی کے بعد ایک تولہ سونا 4 لاکھ 23 ہزار 662 روپے کا رہ گیا تھا۔ اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 6002 روپے کمی کے ساتھ 3 لاکھ 63 ہزار 221 روپے پر آگئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






