تعمیرات فوری روک دیں، لاہور ہائیکورٹ کا سخت حکم

لاہور ہائیکورٹ نے شہر بھر کے تمام پارکوں میں تعمیراتی سرگرمیوں پر مکمل پابندی کا تحریری حکم جاری کردیا ہے۔ اسموگ کیس میں جاری فیصلے میں عدالت نے واضح کیا کہ آئندہ احکامات تک کسی بھی پارک میں تعمیرات نہیں کی جائیں گی۔

عدالتی حکم نامے میں یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ آیا عوامی پارک کا کوئی حصہ کرائے یا کانٹریکٹ پر دینا مناسب ہے یا نہیں۔ اسی حوالے سے عدالت نے پی ایچ اے کے وکیل کو ہدایت کی ہے کہ پارک کے حصے کو کانٹریکٹ پر دینے سے متعلق تفصیلی رپورٹ دو ہفتوں کے اندر جمع کروائیں۔ کیس کی مزید سماعت 21 نومبر کو ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close