اوگرا نے ناجائز منافع خوری پر تمام ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
ملک بھر میں ایل پی جی گیس کی ناجائز منافع خوری پر اوگرا نے کارروائی کرتے ہوئے تمام ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔
اوگرا ذرائع کے مطابق ایل پی جی کمپنیوں کو اوگرا کے مقررہ نرخوں پر ایل پی جی فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اور کہا گیا ہے کہ کمپنیاں اپنے ایل پی جی پلانٹ اور زیر انتظام علاقوں میں مقررہ نرخوں پر ایل پی جی فروخت کریں۔
اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کمپنیوں کو سیلز انوائسز پر سلنڈر کی قیمت فروخت لازمی لکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، اور کہا گیا ہے کہ ایل پی جی پلانٹس پر ایل پی جی کی قیمت فروخت لکھی جائے۔
اوگرا نے نومبر کے لیے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت دو ہزار تین سو اٹھتر روپے مقرر کی ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیاں فی سلنڈر تین ہزار روپے ایکس پلانٹ ریٹ وصول کر رہی ہیں، اور یوں ناجائز منافع خوری کی جا رہی ہے۔
اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں لائسنس معطلی سمیت سخت کارروائی لی جائے گی، ناجائز منافع خوری پر کارروائیاں بھی جاری ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






