نجی ٹی وی نیوز کے اینکر شہزاد اقبال نے سابق معاونِ خصوصی شہباز گِل کے تازہ الزامات کا مفصل جواب دیتے ہوئے حقائق واضح کر دیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شہزاد اقبال نے وضاحت کی کہ انہوں نے متعلقہ پوسٹ ویڈیو شیئر کرنے کے لیے کی تھی، نہ کہ ٹوئٹ کے الفاظ کی توثیق کے لیے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نہ صرف بیرسٹر گوہر بلکہ خود بشریٰ بی بی کی عدت کیس میں پاکستان میں رہ کر بہادری سے مقدمہ لڑنے والی وکیل بھی شہباز گِل کے مؤقف سے اتفاق نہیں کرتیں۔ شہزاد اقبال کے مطابق وہ وکیل بھی سمجھتی ہیں کہ شاہزیب خانزادہ نے عدت کیس میں بشریٰ بی بی کے حق میں بارہا آواز اٹھائی اور خاور مانیکا کے الزامات کو بے نقاب کیا۔
شہزاد اقبال نے مشورہ دیا کہ دوسروں پر انگلی اٹھانے کے بجائے بہتر ہے کہ شہباز گِل حقائق کی بنیاد پر اپنی رائے اور رویے پر نظرِ ثانی کریں۔ مزید برآں، شہزاد اقبال نے خدیجہ صدیقی کا ٹوئٹ بھی شیئر کیا، جس میں انہوں نے تصدیق کی کہ عدت کیس کے دوران شاہزیب خانزادہ نے بارہا بشریٰ بی بی کا دفاع کیا اور خاور مانیکا کے جھوٹ کو کھل کر چیلنج کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






