خودکش دھماکا

بنوں کے علاقے تھانہ بسیہ خیل کے قریب پل پر ایک موٹر سائیکل سوار نے خودکش دھماکا کر دیا۔

پولیس کے مطابق حملہ آور نے تھانے سے محض چند قدم کے فاصلے پر خود کو دھماکے سے اُڑایا۔ جائے وقوعہ سے موٹرسائیکل کے پرخچے اور حملہ آور کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ خوش قسمتی سے دھماکے میں حملہ آور کے سوا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close