نیشنل سیونگز آرگنائزیشن نے 1500 روپے کے پرائز بانڈ کے ڈرا نمبر 104 کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔ پہلا انعام 30 لاکھ روپے کا نمبر 091925 کے نام نکلا ہے۔ دوسرے انعام میں 10 لاکھ روپے کے تین فاتحین ہیں جن کے نمبر 106210، 502971 اور 916702 ہیں۔
تیسرے انعام کی رقم 18,500 روپے ہے جو 1,696 افراد نے جیتی ہے۔ فاتحین اپنے اصل بانڈ اور شناختی کارڈ کے ساتھ اسٹیٹ بینک کے دفاتر، نامزد کمرشل بینکوں یا نیشنل سیونگز سینٹرز سے انعام حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ ڈرا ہر تین ماہ بعد منعقد ہوتا ہے اور یہ بانڈ پاکستان میں مقبول سرمایہ کاری کا ذریعہ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






