لندن میں انٹرپول نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الہٰی کے خلاف دو سال سے جاری تحقیقات بند کر دی ہیں، جس سے انہیں بڑا ریلیف ملا ہے۔ انٹرپول نے مونس پر عائد سفری پابندی بھی ختم کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق مونس الہٰی کے خلاف بین الاقوامی پولیس نے ایف آئی اے، نیب، اینٹی کرپشن اور پنجاب پولیس کی درخواست پر تحقیقات کیں، تاہم شواہد نہ ملنے کے باعث ان کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔ مونس الہٰی گزشتہ دو سال سے اسپین کے شہر بارسلونا میں مقیم ہیں، جہاں سے پاکستان نے انہیں حوالگی کے لیے درخواست دی تھی، ان پر قتل، فراڈ اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات عائد تھے۔
انٹرپول کے اقدام کے بعد مونس الہٰی انٹرنیشنل الرٹ پر نہیں رہے اور ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ انہیں کلین چٹ مل گئی ہے، جسے انصاف کی فتح قرار دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






