کرائے بڑھانے کا اعلان ، مسافروں کیلئے پریشان کن خبر آ گئی

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کرایوں میں 4 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا۔ صدر ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ حکومتی پالیسیاں ٹرانسپورٹرز کو ملک گیر ہڑتال پر مجبور کر رہی ہیں اور وہ حکومتی بے ضابطگیوں کے خلاف جلد اپنا لائحہ عمل پیش کریں گے۔

حکومت نے گزشتہ روز آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا، جس کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 6 روپے اضافہ کیا گیا اور نئی قیمت 284 روپے 4 پیسے مقرر کی گئی۔ مٹی کے تیل کی قیمت 9 روپے 29 پیسے بڑھا کر 194 روپے 34 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 6 روپے 82 پیسے اضافے کے بعد 170 روپے 8 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close