افسران اور ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری

وی آئی پیز کے لیے پروٹوکول ڈیوٹیز سرانجام دینے والے افسران اور ملازمین کے لیے خوشخبری ہے کہ تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ حساس نوعیت کے کام کے پیشِ نظر گریڈ ایک سے 19 تک افسران و ملازمین کی تنخواہوں میں نمایاں اضافہ کرنے کی سفارشات تیار کی گئی ہیں۔

تجویز کے مطابق ڈی جی پروٹوکول کی تنخواہ 2 لاکھ 59 ہزار روپے سے بڑھا کر 3 لاکھ 47 ہزار روپے کی جائے، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر پروٹوکول / ایڈمن کی تنخواہ 2 لاکھ 26 ہزار روپے تک مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن کی مجوزہ تنخواہ 1 لاکھ 82 ہزار 556 روپے، سینئر کلرک کی تنخواہ 70 ہزار سے بڑھا کر 93 ہزار روپے، اور جونیئر کلرک کی تنخواہ 59 ہزار سے بڑھا کر 78 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

گریڈ 4 اور 5 کے ڈرائیور، چوکیدار، مالی، نائب قاصد اور دیگر نچلے گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اضافے پروٹوکول ڈیوٹیز کی حساس نوعیت کے پیشِ نظر پیش کیے گئے ہیں اور فنانس ڈیپارٹمنٹ اور کابینہ کمیٹی کی حتمی منظوری کے بعد نافذ کیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close