علیمہ خان کی پنجاب میں مبینہ خفیہ جائیدادوں کی تلاش کے لیے تحقیقات شروع ہو گئی ہیں۔ ذمہ دار صحافتی ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کے بورڈ آف ریونیو نے صوبے بھر میں ان کی جائیدادوں کا ریکارڈ اکٹھا کرنے کا عمل تیز کر دیا ہے۔
سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے اپنے اضلاع میں علیمہ خان کے نام پر موجود منقولہ، غیر منقولہ جائیدادوں اور زرعی رقبوں کی تفصیلات اکٹھی کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔
جمع شدہ ریکارڈ انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی کو بھجوایا جائے گا، جہاں علیمہ خان کے خلاف زیرِ سماعت مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔ عدالت کی بار بار طلبی کے باوجود وہ پیش نہیں ہوئیں، حتیٰ کہ وارنٹِ گرفتاری کے اجرا کے بعد بھی پیشی نہیں ہوئی۔ اب عدالت ان کی جائیداد قرق کرنے کے قانونی مراحل مکمل کر رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






