چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے لندن کے جریدے *دی اکانومسٹ* میں بشریٰ بی بی کے حوالے سے شائع ہونے والی رپورٹ پر شدید اعتراض اٹھاتے ہوئے اس کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
’ رپورٹ شرانگیز، جھوٹ پر مبنی اور کردار کشی کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے ہتھکنڈوں کا مقصد عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے، لیکن اس طرح انہیں توڑا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی پہلے بھی عدت جیسے بے بنیاد الزام سے بری ہو چکی ہیں، اور اب یہ رپورٹ بھی من گھڑت بیانیہ ہے جسے وقت غلط ثابت کرے گا۔
ان کے مطابق اس مرحلے پر اس نوعیت کا آرٹیکل شائع ہونا بدنیتی پر مبنی ہے، خصوصاً جب بشریٰ بی بی جیل میں ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی اس رپورٹ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی اور ایسے اسپانسرڈ مواد کی مذمت کرتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






