پاکستان پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران اہم وضاحتیں پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری فی الحال پارٹی کے شریک چیئرمین کے عہدے پر نہیں ہیں۔
انہوں نے 27ویں آئینی ترمیم کے بارے میں بتایا کہ اس سے پارلیمان مضبوط ہوئی ہے اور عدلیہ پر کیسز کا بوجھ کم ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئینی عہدوں کو حاصل استثنیٰ دیگر ممالک میں بھی موجود ہے، تاہم صدارتی مدت پوری ہونے کے بعد یہ استثنیٰ ختم ہو جائے گا۔
شازیہ مری نے واضح کیا کہ صدر زرداری صدر کے عہدے کی مدت پوری ہونے کے بعد جب سیاست میں واپس آئیں گے تو انہیں استثنیٰ حاصل نہیں ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






