صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان آرمی، ایئرفورس اور نیوی سے متعلق ترمیمی بلز 2025ء کو باضابطہ طور پر منظور کر لیا ہے۔
قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظوری کے بعد صدر نے پاکستان آرمی ترمیمی بل 2025ء، پاکستان ایئر فورس ترمیمی بل 2025ء اور پاکستان نیوی ترمیمی بل 2025ء پر دستخط کر دیے، جس کے ساتھ ہی یہ تینوں بل قانون کا حصہ بن گئے ہیں۔ ترمیم شدہ آرمی ایکٹ کے تحت آرمی چیف کو اب چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی او) کا اضافی منصب بھی حاصل ہوگا، جبکہ اس عہدے کی مدت پانچ برس مقرر کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






