اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے منصب سنبھالتے ہی پہلا اہم حکم جاری کر دیا۔
چیف جسٹس نے سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد حفیظ اللہ کو وفاقی آئینی عدالت کا پہلا رجسٹرار مقرر کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ مظہر بھٹی کو چیف جسٹس کے سیکرٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ منظوری کے بعد رجسٹرار کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق محمد حفیظ اللہ عدالت کے پہلے رجسٹرار کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






