ملک میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت

سندھ کے خیرپور ضلع میں واقع ساون فیلڈ میں گیس کے ذخائر کی اہم دریافت ہوئی ہے۔ پیپلز پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے اس دریافت کی تصدیق کرتے ہوئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ اطلاع بھیج دی ہے۔

ساون ڈیپ نارتھ کنویں میں چودہ ہزار سترہ فٹ کی گہرائی تک ڈرلنگ مکمل کی گئی ہے، جہاں جانچ کے دوران تقریباً 0.30 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ یہ دریافت جوائنٹ وینچر کے تحت کی گئی ہے اور اس میں پہلی بار خصوصی ٹریپ ایویلوایشن اپروچ اپنائی گئی۔

پی پی ایل کے مطابق یہ نئی دریافت جیولوجیکل ماڈل کی درستگی ثابت کرتی ہے اور خطے میں توانائی کے نئے ایکسپلوریشن مواقع کے دروازے کھولتی ہے۔ یہ پیشرفت ملکی توانائی کے شعبے کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close