پشاور : پشاور ہائی کورٹ نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے لانگ مارچ اور سیاسی ریلیوں میں سرکاری گاڑیوں اور مشینری کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق عدالت نے خیبر پختونخوا حکومت کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی سیاسی سرگرمی کے لیے سرکاری مشینری، گاڑیوں یا عملے کو استعمال نہ کیا جائے۔ عدالت نے ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا ’’کھلی بددیانتی‘‘ قرار دیا۔ پشاور ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 4، 5 اور 25 کے تحت عوامی وسائل کسی ایک سیاسی جماعت کی ملکیت نہیں۔ سرکاری وسائل کا سیاسی استعمال عوامی اعتماد کی سنگین پامالی ہے۔ سرکاری گاڑیاں اور مشینری عوامی خدمت کے لیے مہیا کی جاتی ہیں، نہ کہ کسی جماعت کے سیاسی شو کو سہارا دینے کے لیے۔
عدالت نے واضح کیا کہ سرکاری وسائل کا غلط استعمال حکمرانی کی غیر جانبداری کو بری طرح متاثر کرتا ہے، لہٰذا ایسے اقدامات کو ہر صورت روکا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






