وفاقی شرعی عدالت کا نئی آئینی عدالت کو عمارت دینے سے انکار

اسلام آباد: وفاقی شرعی عدالت نے وفاقی آئینی عدالت کو اپنی عمارت فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کے تحت قائم کی جانے والی نئی آئینی عدالت کے ججز کو عارضی طور پر وفاقی شرعی عدالت میں جگہ دینے پر غور کیا جارہا تھا، تاہم شرعی عدالت نے اپنی عمارت دینے سے صاف انکار کردیا۔ عمارت نہ ملنے کے باعث چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت، جسٹس امین الدین خان، فی الحال اسلام آباد ہائیکورٹ کے روم نمبر 1 میں بیٹھیں گے، جبکہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر کو روم نمبر 2 میں منتقل کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر جسٹس امین الدین خان کی تقرری کی منظوری دی تھی، جس کے بعد آج انہوں نے آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھایا۔ اس کے ساتھ ہی آئینی عدالت کے مزید تین ججز نے بھی اپنے عہدوں کا حلف لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close