بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں پر بڑی شرط عائد

پاکستانی شہریوں، خاص طور پر نوجوانوں کے لیے بیرون ملک روزگار کے حصول کے عمل میں ایک اہم تبدیلی متعارف کرائی گئی ہے۔ وزارت اوورسیز پاکستانیز نے انسانی اسمگلنگ کے خطرات کو کم کرنے اور شفافیت لانے کے لیے ‘پاک اسکلز’ پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے، جو انیس نومبر سے نافذ العمل ہوگا۔

اب بیرون ملک روزگار کے خواہشمند افراد کے لیے ‘پاک اسکلز’ پلیٹ فارم پر اپنی رجسٹریشن کرانا لازمی ہوگا۔ یہ رجسٹریشن بالکل مفت اور آسان ہے، جس میں درخواست دہندگان کو اپنی ذاتی معلومات جیسے شناختی کارڈ، پاسپورٹ نمبر، تعلیمی قابلیت اور روزگار کی تفصیلات فراہم کرنی ہوں گی۔

اس نئے نظام کے تحت پاک اسکلز سرٹیفکیٹ کے بغیر کسی بھی فرد کو بیرون ملک روزگار کے لیے پروٹیکٹر جاری نہیں کیا جائے گا۔ یہ اقدام بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ملک میں روزگار کے محدود مواقع کے پیش نظر بیرون ملک کام کی تلاش میں مصروف پاکستانی شہریوں کے تحفظ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close