27ویں آئینی ترمیم عدالت میں چیلنج

ہائیکورٹ میں ستائیسویں آئینی ترمیم کو چیلنج کرتے ہوئے ایک درخواست دائر کی گئی ہے۔ شہری حسن لطیف نے ایڈووکیٹ مقسط سلیم کی نمائندگی میں دائر کی گئی اس درخواست میں وزیراعظم، سپیکر قومی اسمبلی اور وزارت قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ موجودہ حکومت نے آئین میں ایک ایسی ترمیم منظور کی ہے جو آئین کی اصل روح سے متصادم ہے۔ درخواست گزار کے مطابق سینٹ نے ستائیسویں آئینی ترمیم منظور کر لی ہے، جس کے تحت سپریم کورٹ کے تمام اختیارات وفاقی آئینی عدالت کو دیے جائیں گے اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف کو تاحیات استثنیٰ دیا گیا ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ ستائیسویں آئینی ترمیم کو آئین سے متصادم قرار دے کر کالعدم قرار دے۔ یہ درخواست ایسے وقت میں دائر کی گئی ہے جب آئینی اداروں کے درمیان اختیارات کی تقسیم کے حوالے سے بحث جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close