لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں انسدادِ پولیو ٹیم پر حملے کا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک خاتون ورکر شدید زخمی ہوگئی۔
پولیس کے مطابق پولیو ٹیم مہم کے سلسلے میں علاقے میں پہنچی تو ایک گھرانے نے بچوں کو ویکسین لگوانے سے انکار کردیا۔ ٹیم کے سمجھانے پر گھر کی خاتون اور اُس کی بیٹیوں نے اچانک حملہ کردیا۔ حملے کے دوران اینٹ لگنے سے خاتون ورکر کا سر پھٹ گیا جبکہ ٹیم کی اسکوٹی کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس نے واقعے کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیو ٹیم کے انچارج کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ حکام کے مطابق واقعے میں ملوث خاتون اور اُس کے دو بیٹے فرار ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






