سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری

سندھ حکومت نے گریڈ 5 سے 15 تک کے سرکاری عہدوں پر بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کر دی ہے اور بھرتیوں کا عمل جلد شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حکام کے مطابق تمام محکمے قواعد و ضوابط کے مطابق بھرتی کا عمل شفاف اور میرٹ پر مبنی طریقے سے انجام دیں گے۔ امیدوار [www.sjp.gos.pk](http://www.sjp.gos.pk) پر پروفائل بنا کر اپنی دستاویزات اپ لوڈ کر کے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

یہ اقدام سندھ جاب پورٹل (SJP) کے ذریعے ممکن ہوا ہے، جو 28 اکتوبر کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں متعارف کرایا۔ یہ پلیٹ فارم مختلف محکموں میں بھرتی کے عمل کو ڈیجیٹل اور منظم بناتا ہے، جس میں آن لائن ٹیسٹ شیڈولنگ اور فوری نتائج کی اپ ڈیٹس شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق گریڈ 1 سے 5 تک کی بھرتیاں 15 دن کے اندر شروع ہوں گی جبکہ اعلیٰ گریڈ کی بھرتیاں بھی جلد اسی نظام کے ذریعے مکمل ہوں گی، تاکہ شفافیت اور بروقت نتائج یقینی بنائے جا سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close