کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے نئی سیاسی پیشگوئی کی ہے اور کہا ہے کہ نومبر اور دسمبر کے مہینے اہم ثابت ہوں گے، ان دو مہینوں میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔
منظور وسان نے واضح کیا کہ صدر کے اختیارات میں کوئی ترمیم نہیں کی جا رہی اور پارلیمنٹ کے مفاد کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک درست سمت میں جا رہا ہے اور موجودہ قیاس آرائیاں محض افواہیں ہیں۔
واضح رہے کہ منظور وسان سیاسی پیشگوئیوں کے لیے مشہور ہیں اور اکثر سیاسی حالات کے حوالے سے پیشگوئیاں کرتے رہتے ہیں، حالانکہ ان کی زیادہ تر پیشگوئیاں غلط ثابت ہوئی ہیں۔ تاہم گزشتہ سال انہوں نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے حوالے سے ایک پیشگوئی درست ثابت کی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






