اسلام آباد : سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں تاہم تمام قیدیوں کو قانونی معاونت فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفۂ سوالات کے دوران دنیا میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات پیش کی گئی۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ سعودی عرب میں 11 ہزار 9 پاکستانی قیدی مختلف جیلوں میں قید ہیں۔
تحریری جواب میں کہان تھا کہ پاکستانی سفارتخانہ ریاض کے دائرہ کار میں 5 ہزار 297، جبکہ مغربی حصے میں 5 ہزار 712 پاکستانی قیدی موجود ہیں، تمام قیدیوں کو قانونی معاونت فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
اسحاق ڈار نے مزید بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں 21 لاکھ 80 ہزار پاکستانی رہائش پذیر ہیں، جو یو اے ای میں دوسری بڑی غیر ملکی کمیونٹی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ابوظہبی اور دبئی میں موجود پاکستانی سفارتی مشنز کمیونٹی کو مکمل قونصلر اور فلاحی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






