وزیر اعظم نے سپیکر کو اہم ٹاسک دیدیا

اسلام آباد: پارلیمنٹ سے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو اہم ذمہ داری سونپ دی ہے۔

اسپیکر ایاز صادق نے تمام پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں پی ٹی آئی، جے یو آئی (ف)، اتحادی جماعتوں کے چیف وہپس اور پارلیمانی لیڈرز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اگر اجلاس میں اتفاقِ رائے نہ ہو سکا تو حکومت اپنی نمبرز گیم پر انحصار کرے گی۔ مسلم لیگ (ن) نے اپنے اراکینِ اسمبلی اور اتحادیوں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close