پاکستان کی جانب سے سرحد پار سے آنیوالے خود کش ڈرونز کا توڑ تیار

پاکستان نے سرحد پار سے آنے والے خود کش ڈرونز کا توڑ تیار کر لیا ہے۔ نیشنل الیکٹرونکس کمپلیکس میں تیار کی گئی “سفرا ڈرون جیمنگ گن” نے “کامی کازی” نوعیت کے ڈرونز کو ناکارہ کرنا شروع کر دیا ہے؛ یہ جیمنگ گن ڈیڑھ کلومیٹر تک فاصلے پر آتے ہوئے ڈرون اور اس کے ریموٹ کنٹرول کو بے اثر کر دیتی ہے۔

کراچی میں جاری میری ٹائم ایکسپو میں اس اینٹی ڈرون جیمنگ گن کی نمائش کی گئی۔ گن بنانے والی کمپنی کے منیجر حمزہ خالد نے بتایا کہ اسے ملکی سرحدوں پر نصب کیا جا سکتا ہے اور بڑے شہری ایونٹس میں بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ ان کے مطابق یہ گن تیس ڈگری زاویے پر ڈیڑھ کلومیٹر تک کام کرتی ہے مگر ضرورت کے مطابق زاویہ تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اس رینج میں آنے والے ڈرونز کا کنٹرول حاصل کر کے انہیں ناکارہ بنایا جاتا ہے یا قبضے میں لے کر محفوظ انداز میں لینڈ کرایا جا سکتا ہے۔

حمزہ خالد نے کہا کہ سرحد پار سے بھیجے جانے والے ڈرونز کی کسی بھی تعداد کو اس گن کے ذریعے مؤثر طور پر ناکارہ بنایا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close