ٹرین حادثہ، ہلاکتیں ہو گئیں

بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کے شہر بلاسپور میں ایک دل خراش حادثے میں مسافر ٹرین مال بردار گاڑی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب پٹری پر کھڑی کارگو ٹرین سے تیز رفتار مسافر ٹرین جا ٹکرائی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ مسافر ٹرین کی آگے کی بوگیاں بری طرح تباہ ہوگئیں۔ نائب وزیر اعلیٰ ارون ساؤ نے بتایا کہ حادثے کے وقت مال گاڑی رکی ہوئی تھی جبکہ مسافر ٹرین پیچھے سے زور دار تصادم کا شکار ہوئی۔ ریلوے حکام نے واقعے کے بعد اس روٹ پر چلنے والی متعدد مسافر اور ایکسپریس ٹرینوں کو معطل کردیا ہے۔ تباہ شدہ بوگیوں کو کرینوں کی مدد سے ہٹایا جا رہا ہے اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close