رواں ماہ نومبر میں کتنی چھٹیاں ہونگی ؟ جانئے

اسلام آباد میں اس سال 9 نومبر کو یومِ اقبال کے موقع پر عام تعطیل نہیں ہوگی۔

وفاقی کابینہ ڈویژن کے جاری کردہ سالانہ تعطیلات کے نوٹیفکیشن کے مطابق یومِ اقبال کو فہرست میں شامل تو کیا گیا تھا، تاہم چونکہ یہ دن اتوار کو آرہا ہے، اس لیے عوام کو اضافی چھٹی نہیں ملے گی۔

یاد رہے کہ علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ برصغیر کے معروف فلسفی، شاعر اور مفکر تھے جنہوں نے تحریکِ پاکستان کو فکری بنیادیں فراہم کیں۔ ہر سال اس دن ملک بھر میں خصوصی تقاریب، مشاعرے اور علمی سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں جن میں اقبال کے نظریات اور فلسفہ خودی کو اجاگر کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close