وفاقی حکومت نے حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اس قسط میں عازمینِ حج کو 6 لاکھ 50 ہزار روپے جمع کرانے ہوں گے۔ واجبات کی وصولی 3 نومبر سے شروع ہو کر 15 نومبر تک جاری رہے گی۔
وزارتِ مذہبی امور کے مطابق عازمین اپنی قسط نامزد بینکوں میں جمع کروائیں گے اور ادائیگی کے بعد بینک سے رسید حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ مقررہ مدت میں دوسری قسط ادا نہ کرنے والے عازمین کی حج درخواست منسوخ کر دی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






