نادرا نے محدود پیمانے پر یونین کونسل کی سطح پر نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد شہریوں کے لیے سرکاری خدمات تک رسائی کو مزید آسان بنانا ہے۔
نادرا کے جاری بیان کے مطابق اب پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے نکاح کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں کروایا جا سکتا ہے، جس کے بعد میرج رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ کو موبائل ایپ کے آئی ڈی والٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا۔
ابتدائی مرحلے میں یہ سہولت تین اضلاع میں متعارف کرائی گئی ہے، جن میں چکوال کی 71، جہلم کی 44 اور ننکانہ صاحب کی 65 یونین کونسلز شامل ہیں۔
نادرا کے مطابق یہ سسٹم مرحلہ وار جلد ہی پورے ملک میں نافذ کر دیا جائے گا تاکہ شہریوں کو نکاح کے اندراج کے لیے مزید سہولت فراہم کی جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






