بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے خبردار کردیا

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج دفاعِ وطن کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے اور کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور مؤثر انداز میں دیا جائے گا۔

ایبٹ آباد میں مختلف جامعات کے اساتذہ اور طلبا سے ملاقات کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک افغان تعلقات، ملکی سلامتی کی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر اساتذہ اور طلبا کی بڑی تعداد موجود تھی۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور فتنۂ خوارج کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کیے ہیں، اور ملک کے امن و استحکام کے لیے فوج اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دے رہی ہے۔

اساتذہ نے شہداء اور غازیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج وطن سے محبت کا حقیقی استعارہ ہے اور قوم ہمیشہ اس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

طلبا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے جوابات سے ان کے ذہنوں میں پائے جانے والے ابہامات دور ہوئے ہیں، خصوصاً سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں کے حوالے سے درست معلومات ملنے سے انہیں فخر محسوس ہو رہا ہے کہ وہ اس ملک کے شہری ہیں جہاں پاک فوج جیسے ادارے موجود ہیں جو نوجوانوں کی رہنمائی کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close