9 مئی کیسز، پنجاب حکومت کا نیا نوٹیفکیشن جاری

پنجاب حکومت نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق 11 مقدمات کے ٹرائل کے لیے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

وزارتِ داخلہ پنجاب کے اعلامیے کے مطابق یہ تمام مقدمات اب انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں چلائے جائیں گے، جہاں بانی پاکستان تحریکِ انصاف کو اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سماعتوں کے دوران ویڈیو لنک سسٹم اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 5 نومبر کو انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ہوگی، جس کی صدارت جج امجد علی شاہ کریں گے، جبکہ بانی پی ٹی آئی کو اس مقدمے میں بھی ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close