خیبرپختونخوا میں مطلوب اشتہاری دہشت گردوں کی نئی فہرست وزارت داخلہ کو موصول ہوگئی ہے، جس میں متعدد خطرناک دہشت گرد کمانڈرز کے سروں پر بھاری انعامات مقرر کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ فہرست صوبائی انتظامیہ اور حساس اداروں نے باہمی تعاون سے تیار کی ہے، جس میں 1349 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے کوائف شامل ہیں۔ باجوڑ میں حال ہی میں مارے گئے دہشت گرد کمانڈر امجد کا نام بھی اس فہرست میں 605ویں نمبر پر موجود ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فہرست میں شامل کئی دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 3 کروڑ روپے تک رکھی گئی ہے۔ کرم کے دہشت گرد کاظم خان کے سر کی قیمت 3 کروڑ روپے، جبکہ کمانڈر امجد اللہ کے سر کی قیمت 2 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔ باجوڑ کے مولوی فقیر محمد کا نام بھی فہرست میں شامل ہے، جس کے سر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ان دہشت گردوں کا تعلق پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، سوات اور دیگر علاقوں سے ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






