راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان ایک بار پھر عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، جس پر عدالت نے ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری چھٹی بار جاری کردیے۔
سماعت جج امجد علی شاہ نے کی، جس میں عدالت نے علیمہ خان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے سے متعلق اسٹیٹ بینک سے جواب طلب کرلیا۔ نادرا کی جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ پہلے ہی بلاک کیے جا چکے ہیں۔
مزید سماعت کے دوران احتجاج کے دوران گاڑی کی سپرداری سے متعلق کیس میں ملزم عارف مچلکہ پیش نہ کرسکا، جس پر عدالت نے گاڑی کے مالک عارف کو جیل بھیجنے کا حکم دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






