عمران خان کی بہن کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ دونوں بلاک

کیا موٹرز نے اپنے صارفین کے لیے بغیر سود کی 18 اقساط پر مبنی ایک خصوصی سکیم متعارف کرائی ہے۔ یہ سہولت Stonic EX+ ماڈل کے لیے دستیاب ہے، جسے 50 فیصد ایڈوانس ادائیگی یعنی 29 لاکھ 90 ہزار روپے ادا کر کے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ پیشکش 28 اکتوبر 2025 سے مؤثر ہو گی۔

اس ماڈل کی ایکس فیکٹری قیمت 59 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ماہانہ قسط ایک لاکھ 72 ہزار 194 روپے ہوگی۔ اس کے علاوہ ایک لاکھ روپے کی انتظامی فیس اقساط کے دوران ہی وصول کی جائے گی۔

کمپنی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ محدود مدت کی پیشکش ہے، جس کا مقصد صارفین کو اپنی پسندیدہ SUV آسان اور سہولت بھری شرائط پر فراہم کرنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close