بہاولنگر میں شہریوں سے صفائی ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں یہ ٹیکس کمرشل بنیادوں پر نافذ کیا جا رہا ہے، جس کے تحت دکانداروں کو صفائی ٹیکس کے چالان بھجوا دیے گئے ہیں۔ چھوٹے تاجروں کو ماہانہ 500 روپے ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
بہاولنگر کے تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صفائی ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلے ہی کاروباری حالات خراب ہیں، مزید مالی بوجھ تاجر برادری کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا۔
تاجروں کا مؤقف ہے کہ وہ اپنی دکانوں کی صفائی خود کرتے ہیں اور کوڑا بھی کنٹینرز میں خود ڈالتے ہیں، اس لیے صفائی ٹیکس عائد کرنا کسی طور تاجر دوست اقدام نہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






