عدالت کا اعظم سواتی کے حق میں بڑا فیصلہ

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کا پاسپورٹ بلاک لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے اعظم سواتی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ تھانہ کوہسار میں درج مقدمے کے وقت وہ جیل میں تھے، اور انہیں بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے ان کا نام بلاک لسٹ میں شامل کیا گیا۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد اعظم سواتی کا پاسپورٹ بلاک لسٹ سے نکالنے کی ہدایت جاری کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close