پاکستان نے بھارت سے منسلک اپنی فضائی حدود 28 اور 29 اکتوبر کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نوٹم کے مطابق دونوں دن صبح 6 بجے سے 9 بجے تک فضائی حدود بند رہے گی۔
اس فیصلے سے لاہور اور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن (FIR) کے مختلف فضائی راستے متاثر ہوں گے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کو نوٹم جاری کرتے ہوئے پروازوں کی منصوبہ بندی میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں روز روزانہ 3 گھنٹے کی فضائی بندش کا مقصد ایئر ٹریفک کی سیکیورٹی اور آپریشنل معاملات کو بہتر طور پر منظم کرنا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






