علیمہ خان کیلئے بری خبر

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پانچویں بار علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کی، تاہم علیمہ خان وارنٹ جاری ہونے کے باوجود ایک بار پھر عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔

سماعت کے دوران استغاثہ کے 5 گواہان اور دیگر 10 ملزمان عدالت میں موجود تھے، جب کہ اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ اپنی ٹیم کے ساتھ پیش ہوئے۔ عدالت میں علیمہ خان کا کوئی وکیل بھی پیش نہ ہوا، جس پر جج نے ایک بار پھر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ علیمہ خان کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور بینک اکاؤنٹس پہلے ہی بلاک کرنے کے احکامات جاری کیے جا چکے ہیں، اور عدالت نے نادرا، پاسپورٹ امیگریشن اور اسٹیٹ بینک سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close