لاہور: پنجاب حکومت نے موسمِ سرما اور اسموگ کی شدت بڑھنے کے باعث صوبے بھر کے اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے نیا موسمِ سرما کا شیڈول جاری کرتے ہوئے بتایا کہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے پیر، 27 اکتوبر 2025 سے نئی ٹائمنگ کے مطابق چلیں گے۔
سنگل شفٹ اسکول: کلاسز صبح 8:45 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک ہوں گی، جبکہ جمعہ کو چھٹی 12:30 بجے ہوگی۔
ڈبل شفٹ اسکول: پہلی شفٹ صبح 8:45 سے دوپہر 1:30 بجے تک، اور دوسری شفٹ 1:00 سے 4:00 بجے تک ہوگی۔
اساتذہ کے اوقات: اساتذہ کو صبح 8:30 بجے حاضری دینا ہوگی اور وہ دوپہر 2:00 بجے تک موجود رہیں گے۔ جمعہ کے روز ان کی ڈیوٹی 12:30 بجے ختم ہوگی۔
متبادل ہفتہ (Alternate Saturday): اسکول صبح 9:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک کھلے رہیں گے۔
وزیرِ تعلیم کے مطابق، یہ اقدام طلبہ اور عملے کی صحت و سلامتی کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے کیونکہ سردی کی شدت اور اسموگ کے باعث صبح کے اوقات میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔ انہوں نے یہ اعلان اپنے آفیشل فیس بک اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹس پر کیا، جبکہ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جلد جاری کیے جانے کی توقع ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






