اسلام آباد: پاکستان نے اپنی فضائی حدود دو روز کے لیے جزوی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹم (NOTAM) کے مطابق 28 اور 29 اکتوبر کو صبح 6 بجے سے 9 بجے تک فضائی حدود بند رہے گی۔ اس دوران کمرشل پروازوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ممکنہ طور پر پاکستان کی سرحد کے قریب بھارتی فوجی مشقوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ نوٹم میں واضح کیا گیا ہے کہ کراچی اور لاہور فلائٹ ریجنز میں مخصوص روٹس کمرشل پروازوں کے لیے عارضی طور پر معطل رہیں گے۔
ایوی ایشن حکام کے مطابق یہ بندش حفاظتی اقدامات کے تحت کی جا رہی ہے اور متعلقہ ایئر لائنز کو پیشگی اطلاع دے دی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






