مسلم لیگ نون نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے تین حلقوں اور صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 96 سے بلال بدر چوہدری، این اے 104 سے راجہ دانیال ریاض اور این اے 143 سے محمد طفیل جٹ کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے پی پی 203 سے محمد حنیف جٹ اور پی پی 98 سے آزاد علی تبسم کو پارٹی ٹکٹ ملے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






