خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کرک میں پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران پروٹوکول کی وجہ سے سڑک بند ہونے پر عوام سے معافی مانگ لی۔
انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی چیف نے راستے میں ایک منٹ کے لیے روٹ لگایا تھا تاکہ مشکلات نہ ہوں، لیکن وزیراعلیٰ نے اسے روکنے کا فیصلہ کیا اور عوام سے سڑک بند ہونے پر معذرت کی۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ یہ اقدام عوام کی سہولت اور شہریوں کو پہنچنے والی تکلیف کو کم کرنے کے لیے کیا گیا، اور مستقبل میں بھی پروٹوکول کے باعث شہریوں کو ممکنہ پریشانی کا سامنا ہو سکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






