چوہدری شجاعت کے گھر صف ماتم بچھ گئی

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے بہنوئی چودھری جاوید چٹھہ انتقال کر گئے۔ سینئر سیاستدان چودھری جاوید چٹھہ احمد پور چٹھہ میں اپنے آبائی گھر میں مقیم تھے۔ ان کی نمازِ جنازہ کل دوپہر 2 بجے احمد نگر چٹھہ، وزیر آباد میں ادا کی جائے گی۔

چودھری جاوید چٹھہ کی بیٹی اور چودھری شجاعت حسین کی بھانجی جیدہ خالد پنجاب اسمبلی کی رکن رہ چکی ہیں، جو 2017 میں بھارت میں علاج کے دوران انتقال کر گئی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close